Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اپولو میڈ اسکلس کے مفت ٹریننگ کورس

اپولو میڈ اسکلس کے مفت ٹریننگ کورس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ ماینارٹیز فینانس کارپوریشن (ٹی ایس ایم ایف سی ) اور اپولو میڈاسکلس کے زیر اہتمام غیر ہنر مند بیروزگار نوجوانوں کو مفت طبی تربیت کے لیے ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔ اپولو ہاسپٹلس گروپ نے اپنے نیشنل اسکلس ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 80 سے زائد صحت و طب کے اداروں سے معاہدے کی ہے ۔ جس کے مطابق تلنگانہ میں اسٹیٹ ماینارٹیز فینانس کارپوریشن کی اسپانسر شپ کے تحت فلبونومی ( ٹیکنیشن ) اہلیت انٹر میڈیٹ ، ڈنٹل اسسٹنٹ ( ایس ایس سی / انٹر ) ، ڈائبیٹیس ایجوکیڈ ( انٹر ) ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنس بیسک ( انٹر ) کے لیے چار ماہ کے کورسیس منعقد ہوں گے ۔ جس کے لیے منتخب امیدواروں میں دیہاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو غذا اور رہائش فراہم کی جائے گی ۔ شہری علاقوں کے امیدواروں کو ماہانہ 350 روپئے اسٹیفنڈ دیا جائے گا ۔ ان کورسیس میں داخلوں کے لیے 8 مئی کو فون پر رجسٹریشن کروائے جاسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن اور تفصیلات کے لیے 7331148560 ۔ 8008359869 اور 7306003030 پر ربط کریں ۔۔

 

ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو کی اطلاع کے بموجب اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات 15 مئی تا 19 مئی منعقد ہوں گے ۔ تمام امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ہال ٹکٹس 10 مئی سے ادارہ ادبیات اردو سے حاصل کرلیں ۔ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز پر آدھا گھنٹہ قبل پہنچ جائیں اور مکمل نظم و نسق اور تمام شرائط پر کاربند رہیں ۔ تفصیلات کے لیے 040-23310469 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT