Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اپولو ہاسپٹلس انکولوجی شعبہ امراض میں 12 سو کروڑ کی سرمایہ کاری

اپولو ہاسپٹلس انکولوجی شعبہ امراض میں 12 سو کروڑ کی سرمایہ کاری

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اپولو ہاسپٹلس انکولوجی شعبہ امراض پر عصری علاج کے لیے تقریبا 1200 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ ایگزیکٹیو نائب چیرپرسن پریتھا ریڈی نے اس بات سے واقف کروایا ۔ نئے ورٹیکل اپولو کینسر انسٹی ٹیوٹ کے آغاز کے رسمی اعلان کے بعد یہاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پریتھا ریڈی نے کہا کہ اپولو کینسر انسٹی ٹیوٹ چینائی میں عصری پروٹوں تھیراپی طریقہ علاج سہولتوں کے لیے 600 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ یہ یونٹ 2018 تک کام کرنا شروع کردے گا ۔ اپولو چیر پرسن پرتاپ سی ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال ہندوستان میں زائد از ایک ملین افراد مرض کینسر سے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا اپولو کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کینسر سے متاثرہ مریضوں کی بہتر نگہداشت اور علاج کیا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT