Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / اپوگوڑہ میں خاتون کی خودکشی

اپوگوڑہ میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک خاتون کے خودکشی کا واقعہ پرانے شہر حیدرآباد میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپوگوڑہ علاقہ کی ساکن خاتون ویدیا جس کی عمر 28 سالہ بتائی گئی ہے ۔ اس نے 27 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ویدیا اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن روی کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی پیشہ سے مزدور تھے اور بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں کام کرتے تھے ۔ روی اپنی بیوی کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا جس کے سبب دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT