Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / اچانک بارش کے بعد ریاستی وزیر کے ٹی آر متحرک

اچانک بارش کے بعد ریاستی وزیر کے ٹی آر متحرک

ٹوئیٹر کے ذریعہ عہدیداروں کو رات دیر گئے تک ہدایات کی اجرائی
حیدرآباد۔9مئی (سیاست نیوز) شہر میں بارش میں پھنسنے والوں کی ٹوئیٹر پر کی گئیںشکایات اور مدد کی اپیل پر وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے فوری حرکت میں آکر عہدیداروں کو ہدایات جاری کرنا شروع کردی ۔یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔رات 12بجے کے ٹی آر ٹوئیٹر پر متحرک ہو ئے اور سب سے پہلے این ٹی آر ٹرسٹ بھون چوراہے پر پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک جام کی شکایت اور ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنانے کی ٹریفک پولیس اور بلدیہ حیدرآباد کو فوری متحرک ہوجانے اور سارے شہر میں ایمرجنسی عملہ کو سڑکوں پر نکل جانے کی ہدایت دی ۔ اسکے فوری بعد کے ٹی راما راؤ کو درختوں کے گرنے اور برقی تاروں کے گرنے کی شکایات کے ساتھ سڑک حادثات کی شکایات کی جانے لگیں جس پر انہوں نے تلنگانہ پاؤر ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے ساتھ محکمہ آبرسانی کے ایمرجنسی عملہ کو بھی فوری حرکت میں آنے کی ہدایت جاری کی ۔ آؤٹر رنگ روڈ پر ہوئے دلخراش حادثہ کی شکایت موصول ہونے پر ریاستی وزیر نے حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنر کو فوری جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ ہی کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کو شہر کے تمام علاقوں بالخصوص نشیبی علاقو ںمیں ایمرجنسی عملہ کو متحرک کرنے کی خواہش کی جس پر کمشنر جی ایچ ایم سی نے تمام زونس کے عہدیداروں کو اپنی ٹیموں کے ہمراہ نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے اقدامات کا آغاز کرنے ہدایت دی ۔انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ عوام سے اپیل کی کہ وہ ہنگامی صورتحال کیلئے فوری 100نمبر یا جی ایچ ایم سی کے ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT