Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / اچل کمار جوتی نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

اچل کمار جوتی نے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اچل کمار جوتی نے آج چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ وہ ڈاکٹر نسیم زیدی کے جانشین ہیں جو کل سبکدوش ہو گئے ۔مسٹر جوتی نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کرنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے اپنے عہد پر قائم رہے گا اور اس مقصد کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی شخص ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات میں ای گورننس کو فروغ دے گا۔مسٹر جوتی 13 مئی 2015 سے الیکشن کمشنر کے عہدے پر کام کر رہے تھے ۔ اس دوران بہار، آسام، مغربی بنگال اور کئی دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ۔ مسٹر جوتی انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 1975 بیاچ گجرات کیڈر کے عہدہ دار ہیں۔ جنوری 2013میں وہ گجرات کے چیف سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT