Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اچم پیٹ میں سڑک حادثہ دو ہلاک

اچم پیٹ میں سڑک حادثہ دو ہلاک

کلواکرتی ۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پون کمار عمر 26 سال اور کوٹیا عمر 28 سال متوطن گوڑور منڈل ضلع نلگنڈہ اپنی موٹر سیکل پر اچم پیٹ سے سری سیلم پراجکٹ جا رہے تھے  جنہیں سامنے سے آر ہی ٹپر جو چنتہ پلی سے مدی ماڈگل کو جا رہی تھی اچم حلقہ کے بومنا پلی موضع کے پاس ٹکر دے دی جس کے سبب دونوں  بائک سوار کی موقع  پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ اچم پیٹ سی آر راما کرشنا نے موضع پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے دونوں نعشوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کرواتے ہوئے ایک کیس درج کرلیا اور ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT