Sunday , August 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / اچھی اچھی باتیں

اچھی اچھی باتیں

٭ مظلوم کا ہر آنسو ظالم کیلئے بدعا بن کر اس کی آنکھ سے ٹپکتا ہے۔
٭ جاہل کے لئے سب سے اچھی بات اس کی خاموشی ہے۔
٭ آزادی اس کا نام نہیں کہ اخلاق یا مذہب کی پابندی نہ کی جائے۔
٭ استاد وہ آفتاب ہے جو ہر در و بام پر یکساں چمکتا ہے۔
٭ کسی غریب کا مذاق مت اڑاؤ ورنہ خود مذاق بن جاؤ گے۔
٭ اچھے ثمرات محنت سے حاصل ہوتے ہیں۔
٭ تمہاری عقل ہی تمہاری استاد ہے۔
٭ خوبی وہ ہے جس کا اعتراف دشمن بھی کریں۔
٭ جس نے انسان کا حق نہ پہچانا اس نے خدا کا حق نہ پہچانا۔
٭ قومیں فکر سے محروم ہوکر تباہ ہوجاتی ہیں۔
٭ جہاں سے بھی گزرو پھول برساتے جاؤ تاکہ تمہاری واپسی پر تمہیں باغ ملے۔

TOPPOPULARRECENT