Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / اچھی بارش پر مالی سال 2017ء میں جی ڈی پی 8فیصد متوقع : مرکزی وزارت فینانس

اچھی بارش پر مالی سال 2017ء میں جی ڈی پی 8فیصد متوقع : مرکزی وزارت فینانس

نئی دہلی ۔ 19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزارت فینانس نے توقع ظاہر کی کہ ملک کی شرح ترقی ممکن ہے کہ موجودہ مالی سال میں 8فیصد ہوجائے ۔ کیونکہ امکان ہے کہ جاریہ سال معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ معتمد معاشی اُمور شکتی کانت داس نے امید ظاہر کی کہ جی ایس ٹی بل پارلیمنٹ میں منظور ہوجائے گا اور اس سے کاروباری جذبات کی تائید ہوگی اور شرح ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ وہ پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی طور پر 7.6 فیصد سے زیادہ شرح سے ترقی کریں گے بشرطیکہ بارش اچھی ہو جس کی ہمیں توقع ہے ۔ کیونکہ محکمہ موسمیات نے اس کی پیش قیاسی کی ہے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایسا ہونے پر جی ایس ٹی کو بھی منظوری مل جائے گی جس کی وجہ سے جی ڈی پی میں 8فیصد تک جاریہ مالی سال کے دوران اضافہ ممکن ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ موجودہ شرح ترقی 7.6فیصد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT