Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اچھی صحت عظیم نعمت، قدر کرنے کا مشورہ

اچھی صحت عظیم نعمت، قدر کرنے کا مشورہ

سہ روزہ بین الاقوامی کنونشن، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔17اپریل (سیاست نیوز)نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے صحت کو عظیم نعمت قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ اس کی قدر نہ کرنے سے کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلاء ہو نے کے خدشات رہتے ہیں جن میں امراض قلب بھی شامل ہے۔وہ حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ قومی سطح کی تین روزہ بین الاقوامی کونسل سے خطاب کر رہے تھے ۔اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں سے امراض قلب کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے نوجوان طبقہ بھی امرض قلب کا شکار ہورہا ہے جب کہ دس پندرہ برس قبل تک اس طرح کے واقعات میں کمی تھی اور صرف معمر افراد ہی کے متعلق سننے کوملتا تھاکہ وہ امراض قلب میںمبتلا ء ہوگئے ہیں تاہم آج یہ مرض عام ہوگیا ہے ۔ جناب محمد محمو دعلی نے موجودہ طرز زندگی ، اور غیر مناسب غذا کو اس کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میںانسان مشینی زندگی گزار ہے ہیں کام کے بوجھ ،ذہنی تناؤ اور ترک ورزش کے باعث امراض قلب کے معاملات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں ۔ اس طرح کی کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے جناب محمد محمو دعلی نے کہا کہ اس کے ذریعے عوام میں صحت کے متعلق شعور بیدار پید ا کی جاسکتی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ریاست کو سنہرا اور صحت مندتلنگانہ بنانے اور عوام کو واجبی قیمتوں پر معالجہ فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT