Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اچھے حالات کیلئے بچوں کو عالم‘ حافظ اور داعی بھی بنانا ہوگا

اچھے حالات کیلئے بچوں کو عالم‘ حافظ اور داعی بھی بنانا ہوگا

آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب‘ ہرطالب علم کو اپنی صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع دیا گیا

حیدرآباد۔3۔مارچ (پریس نوٹ)آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب میں بچوں نے کچھ ایسے پروگرامس بھی پیش کیے جس سے حاضرین دم بخود ہوگئے۔ حاضرین کیلئے یہ اوپن چیلنج رکھا گیا تھا کہ وہ شعبہ حفظ کے ایسے طلباء جنہوں نے 5 پارے حفظ کیے تھے‘ سے کسی بھی طرح کے سوالات کرسکتے ہیں۔8 سے 10 سال کی عمر کے ان طلباء سے حاضرین نے کئی آیات سے پہلے کی اور بعد کی آیات سُنانے کی درخواست کی جسے فوری طور پر طلباء نے پورا کردیا ۔ تسلسل کے ساتھ قرآن سُنانا مشکل نہیں ہوتا ہے لیکن جب سوال یا خواہش کی جاتی ہے کہ یہاں سے سُناو‘ تو یہ ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتا ہے۔ شاذ و نادر ہی ایسے پروگرام دیکھنے کو ملتا ہے۔آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کے ڈائرکٹر اور مبلغ اسلام برادر سید الیاس احمد نے کہا کہ آئی پی ایس اسکول کے قیام کا مقصد بچوں کو دنیا میں ایک پروفیشنل کے طور پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ حافظ‘ عالم اور داعی بھی بنانا ہے۔ اسکول کی تمام برانچس میں ہر سال ایک کلاس کا اضافہ کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ اس اسکول کو اسی انداز میں یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا بھی منصوبہ بن چکا ہے۔آج زمانے کو حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ پر چلتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے خلفائے راشدین جیسے قائدین کی ضرورت ہے۔ اس لیے آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھارہا ہے۔ اسکول کی تیسری سالانہ تقریب سکندرآباد کے ہری ہرا کلا بھون میں منعقد ہوئی جس میں آئی پی ایس اسکول کی تینوں برانچس کے 1000 سے زائد طلباء نے اپنی صلاحیتوں سے حاضرین کو واقف کروایا۔ یہ تقریب دو دن تک منعقد ہوئی ۔ بچوں کو ابھی سے تعلیمی میدان میں بے جھجک بنانے کیلئے ہر طالب علم کو اسٹیج پر سے اپنی صلاحیتوں کو بتانے کا موقع دیا گیا۔ اس تقریب میں اسکول کے دیگر ڈائرکٹر س برادر شفیع‘ برادر سراج الرحمن ‘محمد خضر اور اسلامی شعبہ کے ڈائرکٹر شیخ رفیق مدنی بھی موجود تھے۔ شادان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے مُشیر اور مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر شیخ رفیق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔سی بی ایس ای نصاب کے حامل آئی پی ایس اسکول کے بچوں نے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا لیکن حفظ‘ عالم اور دعوت دین کے شعبے سب کی توجہ کا مرکز رہے اور حاضرین نے اس نوعیت کے پروگرامس کو بار بار پیش کرنے کی درخواست بھی کی۔مائنڈ منیجمنٹ پر بھی طلباء کا مظاہرہ تعجب خیز رہا۔ دعوت دین کے شعبے میں بچوں نے تمام مذاہب کی کتابوں کی روشنی میں توحید اور رسالت سے متعلق باتوں کو تلگو‘ اردو‘ ہندی اور انگریزی زبان میں پیش کیا۔ برادر سید الیاس احمد نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں اس وقت جہانما‘ ملک پیٹ اور ٹولی چوکی میں آئی پی ایس اسکول کی برانچس ہیں۔ سی بی ایس ای نصاب کے ساتھ حفظ‘ عالم‘ دعوۃ کو تمام طلباء کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ملک پیٹ کی برانچ میں اس سال سے نویں ‘ ٹولی چوکی میں چھٹویں اور جہاں نما میں فورتھ کیلئے کلاسس کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حفظ کیلئے دو طرح کی کلاسس ہوتی ہیں۔ دو سال میں حفظ مکمل کرنے کیلئے اسکول انتظامیہ ایسے بچوں کو خود منتخب کرتا ہے جبکہ دیگر بچوں کا حفظ فرسٹ کلاس سے شروع ہوکر دسویں کلاس میں مکمل ہوتا ہے۔ اس موقع پر المنار انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ بورڈ کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ مشہور مبلغ اسلام شیخ رفیق مدنی کی نگرانی میں کئی مدنی علماء اور یونیورسل اسلامک ریسرچ سنٹر (یو آئی آر سی) کی نگرانی میں اسلامی اسکولس کیلئے عربی اور انگریزی میں نصاب تیار کیا جارہا ہے۔ یہ ادارہ عربی اور انگریزی میں اسلامی نصاب کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالم کی اسناد بھی جاری کرے گا۔ تفصیلات کیلئے 9133993666 کال کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT