Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / اچھے دن آئے اور گئے بھی، دکھائی نہیں دئے :چدمبرم

اچھے دن آئے اور گئے بھی، دکھائی نہیں دئے :چدمبرم

نئی دہلی 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے این ڈی اے کے دور حکومت میں بڑھتے ہوئے ریل حادثات کے سلسلے میں آج کہا کہ کیا یہی اس کے اچھے دن کی تعریف ہے ۔ چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اچھے دن کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اچھے دن آئے اور چلے بھی گئے لیکن شاید ہی یہ کسی کو دکھائی دئے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اچھے دن کے نعرے کی طر ح ہی نیو انڈیا کی بات بھی صرف دھوکہ ہے ۔ انہوں نے اتکل ایکسپریس کے ڈبوں کے پٹری سے اترنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ریل حادثات میں اضافہ ہی موجودہ حکومت کے اچھے دن کی تعریف ہے ۔ مئی 2014 سے ریل کرایوں میں 70فیصد اضافہ’ 27بڑے ٹرین حادثات اور 259 اموات …کیا یہی ہیں اچھے دن۔کانگریس کے ہی ایک دیگر لیڈر کپل سبل نے ٹرین سیکورٹی کے معاملے پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ خوشحال لوگوں کے لئے کمرشیل لحاظ سے غیر عملی بلٹ ٹرین چلانے کے بجائے عام لوگوں کی سلامتی کے لئے پٹریوں کی مرمت پر قیمتی وسائل کو خرچ کیا جانا چاہئے ۔چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت صرف اعلانات کررہی ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT