Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اچھے دن آنے والے ہیں، ذرا مسکرا دو

اچھے دن آنے والے ہیں، ذرا مسکرا دو

امیتابھ بچن کی میزبانی میں مودی حکومت کا 2سالہ جشن
نئی دہلی۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومت کی 2سال کی تکمیل پر انڈیا گیٹ پر 28مئی کی شام منعقد رنگارنگ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کابینی رفقاء شریک ہوں گے، جس کی میزبانی میگا اسٹار امیتابھ بچن کریں گے۔ حکومت کے زیر اہتمام منعقد اس جشن ’’ ذرا مسکرادو ‘‘ میں اس کی کامیابیوں اور کارناموں کو اُجاگر کیا جائیگا اور اس جشن کو ملک بھر میں دوردرشن پر راست پیش کیا جائیگا۔ حکومت کی مختلف اسکیمات بالخصوص سوچھ بھارت ابھیان، ڈیجیٹل انڈیا اور رورل الکٹریفکیشن ( دیہاتوں کو برقیانہ ) مرکز توجہ ہوں گی۔ نریندر مودی حکومت کی 2سالہ تکمیل پر نئی دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی تقاریب منائی جائیں گی جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی نے ملک بھر میں 26مئی تا 10 جون خصوصی جشن منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا آغاز سہارنپور میں26مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT