Tuesday , August 22 2017
Home / تفریح / ’اچھے دوست ہیں تو اب ہر چیز ساتھ ساتھ‘

’اچھے دوست ہیں تو اب ہر چیز ساتھ ساتھ‘

ممبئی ( سیاست ڈاٹ کام )سلمان خان اور شاہ رخ اپنی دوستی اوردشمنی دونوں کو نبھانے کے سلسلے میں سرخیوں میں رہے ہیں۔دونوں کی اگلی فلم عید کے موقعے پر ریلیز ہو رہی۔ سلمان خان کی ’سلطان‘ اور شاہ رخ کی ’رئیس‘ دوڑ میں شامل ہیں۔ شائقین کا خیال ہے کہ دونوں میں ٹکر ہوگی۔ شاہ رخ خان نے اپنے انداز میں جواب دیا: ’پہلے تو میں یہ کہہ دوں کہ یہ ٹکراؤ نہیں ہے۔ اور ان دونوں فلموں میں شامل زیادہ تر لوگ دوست ہیں۔چاہے میں پروڈیوس کروں یا سلمان اداکاری کریں۔‘تاہم انھوں نے یہ تسلیم کیا: ’ہاں بزنس منقسم ہو گیا ہے لیکن ہم لوگ اتنے اچھے دوست ہیں تو اب ہر چیز ساتھ ساتھ کریں گے۔ تو فلم بھی ساتھ میں ریلیز کریں گے اور کسی قسم کے ٹکراؤ کی بات نہیں ہے۔‘انھوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ ’چونکہ سب ایک دوسرے کے قریبی ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اس لیے بہترین بزنس حاصل کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔‘

TOPPOPULARRECENT