Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / اڈانی گروپ پراجکٹ کو وزیراعظم آسٹریلیا کی تائید

اڈانی گروپ پراجکٹ کو وزیراعظم آسٹریلیا کی تائید

ملبورن ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا ٹونی اباٹ نے ہندوستان کے متنازعہ اڈانی گروپ کے کوئلہ کانکنی پراجکٹ کی تائید کی ہے اور کہا کہ 16.5 بلین ڈالرس کا یہ پراجکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سبوتاج کرنے کیلئے قانونی ہتھکنڈے اپنا انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹونی اباٹ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر عدالتوں کو پراجکٹس کو مسترد کرنے کا ذریعہ بنادیا جائے تو پھر انصاف کہاں سے ملے گا۔ پراجکٹس کو ماحولیات کے تحفظ کی انتہائی سخت ترین آزمائش سے گزارا جارہا ہے جبکہ یہ باور کیا جارہا ہیکہ ملک کو ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے اور اڈانی پراجکٹس کے ذریعہ ماحولیات کو اس قدر نقصان پہنچے گا کہ بنی نوع انسان کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ یہ سب محض مٹھی بھر لوگوں کی ذہنی اختراع ہے۔ ہمیں ایک ایسا ملک نہیں بننا ہے جو ہر کام کو منفی عینک لگا کر دیکھتا ہے بلکہ ہمیں ایک ایسا ملک بننا ہے جو قانون کا احترام کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے کام کرے۔ یاد رہے کہ ٹونی اباٹ کے یہ ریمارکس عدالت کے اس فیصلہ کے بعد آئے ہیں جہاں ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر اڈانی گروپ کی کانکنی پراجکٹس شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جو کوئنس لینڈ میں دنیا کی اعظم ترین کوئلہ کی کان تعمیر کرنے کی خواہاں ہے۔ کارمائیکل میگا کول مجوزہ پراجکٹ کو مسترد کردینے کا یہی مطلب ہے کہ عدالتوں کے ذریعہ بھی اہل اور بے ضرر پراجکٹس کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT