Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا آج سے آغاز

اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا آج سے آغاز

سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک کا بیان
حیدرآباد۔ 14؍ مئی( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے کئے جانے والے انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کے اڈوانسڈ سپلمینٹری امتحانات کا 15 مئی سے آغاز ہوگا ۔ جو کہ 23 مئی تک جاری رہیں گے ۔ سال اول اڈوانسڈ سپلمنٹری امتحان کے اوقات صبح 9 بجے تا 12 بجے دوپہر اور سال دوم اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے اوقات ڈھائی بجے دوپہر تا ساڑھے پانچ بجے شام ہوں گے ۔ سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ڈاکٹر اشوک نے یہ بات بتائی ۔ اور کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہئے کہ وہ ایک گھنٹہ قبل ( امتحان اوقات سے قبل) امتحانی مرکز پر موجود رہیں ۔ اور امتحان شروع ہونے کے بعد اگر ایک منٹ تاخیر سے بھی کوئی طلبا و طالبات پہنچنے کی صورت میں انہیں امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانی مراکز کے پاس وسیع تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ جبکہ اڈوانسڈ سپلمنٹری امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم میں جملہ 4.78 لاکھ طلبا و طالبات شرکت کر رہے ہیں ۔ اور ان امتحانات کے لئے ریاست بھر میں جملہ 872 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات انٹرمیڈیٹ سال اول و دوم کے ہال ٹکٹس تمام متعلقہ کالجس کو روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔ اور کسی بھی امتحانی بے قاعدگیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT