Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / اڈوانی اوردیگرکے خلاف کل عدالت کا اضافی فردجرم

اڈوانی اوردیگرکے خلاف کل عدالت کا اضافی فردجرم

بابری مسجد انہدام کیس میں چھٹویں ملزم کی ضمانت منظور، روزانہ سماعت
لکھنؤ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج اشارہ دیا کہ اضافی فردجرم بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی اور دیگر ملزمین پر عائد کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے مختلف فوجداری سازش مقدمات اڈوانی کے خلاف دوبارہ چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔عدالت سپریم کورٹ کے حکمنامہ مورخہ 19 اپریل 2017ء کی روشنی میں ملزمین کے خلاف مزید الزامات عائد کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور مقدمہ کی آئندہ سماعت 26 مئی مقرر کی گئی ہے۔ خصوصی وکیل استغاثہ نے آج اس بات کا انکشاف کیا۔ بابری مسجد انہدام مقدمہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے چھٹویں ملزم ستیش پردھان کی ضمانت کو آج منظوری دیدی۔ خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے شیوسینا کے سابق رکن پارلیمنٹ کو 20,000 روپئے کی ضمانت اور اس کی مساویانہ رقم کے شخصی مچلہ پر منظوری دی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سیاسی طور پر حساس اس مقدمہ کی 20 مئی سے روزانہ سماعت کا آغاز کیا ہے اور وشوا ہندو پریشد کے پانچ قائدین کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے جو اس مقدمہ کے ملزم ہیں۔ رام ولاس ویدانتی کے علاوہ دیگر وی ایچ پی قائدین چمپت رائے، بائیکنت لال شرما، مہنت نرتیہ گوپال داس اور دھرم داس مہاراج ہفتہ کو سی بی آئی کی عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ عدالت نے گذشتہ روز سماعت ملتوی کردی تھی کیونکہ پردھان حاضر نہیں ہوسکے تھے۔ یہ خصوصی عدالت بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت بھی کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT