Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / اڈوانی صدر کے عہدہ کیلئے اہل امیدوار:شتروگھن سنہا

اڈوانی صدر کے عہدہ کیلئے اہل امیدوار:شتروگھن سنہا

نئی دہلی، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو صدر جمہوریہ کے عہدہ کیلئے سب سے مناسب امیدوار قرار دیتے ہوئے پارٹی ایم پی شتروگھن سنہا نے آج امید ظاہر کی کہ ’’بی جے پی کے پتامہ‘‘کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ بہار سے ایم پی شتروگھن سنہا نے آج کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ اب جب کہ صدر کے عہدہ کیلئے انتخاب کا وقت بہت قریب آگیا ہے، میں اڈوانی جی کے چاہنے والوں اور بہی خواہوں کی طرف سے اس مانگ کو پورے زور و شور سے پیش کرتا ہوں کہ وہ اس باوقار عہدہ کیلئے مناسب ترین ، باعلم، تجربہ کار اور سب سے اہل امیدوار ہیں۔ سنہا نے مزید کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے اور میری دعائیں اور نیک خواہشات ہیں کہ لوگ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے پتامہ کو اس اعزاز سے نوازیں گے ، جس کے وہ سب سے زیادہ اہل ہیں۔اڈوانی جی زندہ باد، بی جے پی پائندہ باد۔

TOPPOPULARRECENT