Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اڈوانی کی پیشرفت

اڈوانی کی پیشرفت

بنکاک، 9 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)  ممتاز ہندوستانی کیوئسٹ پنکج اڈوانی نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھا اور یہاں جاری سانگ سوم سکس ۔ریڈ ورلڈ چمپیئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگئے ۔ اس ٹورنمنٹ میں شرکت سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں اڈوانی نے اپنے آئی بی ایس ایف سکس۔ ریڈورلڈ چمپیئن شپ ٹائٹل کا دفاع کیا تھا ۔ انھوں نے تھائی ارینا میں بھرپور شائقین کی موجودگی میں زبردست کھیل پیش کیا اور گزشتہ سال کے چمپیئن برطانیہ کے اسٹیفن مائیگوار کیخلاف 5-2 کی اطمینان بخش جیت درج کرائی ۔ قبل ازیں دن میں بنگلورو کے گولڈن بوائے نے ایلن ٹریگ کو 5-0 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT