Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اڈیسہ میں رکن پارلیمنٹ و صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا کا ریت کا مجسمہ

اڈیسہ میں رکن پارلیمنٹ و صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا کا ریت کا مجسمہ

حیدرآباد 13مارچ (یواین آئی )ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ و تلنگانہ جاگروتی کی صدر کویتا کا ریت کا مجسمہ اڈیسہ کے پوری میں بنایا گیا ۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر سمندر کے ساحل پر ریت کا مجسمہ بنایا گیا۔ ریت کے مجسمہ تیار کرنے کے ماہر جتیندر ساہو نے ریت کا یہ مجسمہ بناتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ دوسری طرف تلنگانہ جاگروتی کے کارکنوں اور ٹی آر ایس کے کارکنوں کے علاوہ ان کے حامیوں نے کویتا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔ کویتا ،تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی بیٹی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT