Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت

اڈیشہ اسمبلی میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت

بھوبنیشور ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ اسمبلی میں آج مانسون اجلاس کے پہلے دن سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ، سابق چیف منسٹر جے بی پٹنائیک اور دیگر 8 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ اسپیکر اسمبلی نرنجن پجاری نے تعزیتی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام ملک کا وقار اور عظمت تھے ۔ جنہوں نے اپنی زندگی سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقی اور تحقیقات کے لیے وقف کردی تھی اور ان کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ قائد ایوان اور چیف منسٹر نوین پٹنائک نے ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عوامی صدر ، مزائیل میان ، اگنی اور پرتھوی کے تخلیق کار تھے اور انہوں نے پوکھران ایٹمی تجربات میں کلیدی رول ادا کیا تھا ۔ اپوزیشن لیڈر نرسنگھا مصرا اور بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر بسنت پانڈہ نے بھی سابق صدر جمہوریہ کی خدمات کو خراج پیش کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT