Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 15 افراد ہلاک

اڈیشہ میں بجلی گرنے سے 15 افراد ہلاک

بھوبنیشور۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں آج طوفانی ہواؤں اور بارش کے درمیان بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ ضلع کیندرا پاڑہ کے مقامات پر بجلی گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دیگر چار افراد ضلع گنجام میں ہلاک ہوئے۔ اضلاع مئیور بھنج اور بھدرک میں دو دو افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔ دارالحکومت کے قریبی علاقہ جاٹن میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اکثر مہلوکین ریاست میں بارش اور گرج چمک کے دوران کھلے کھیتوں میں کام کررہے تھے یا بارش سے بچنے کیلئے درختوں کے نیچے ٹھہر گئے تھے۔

 

عشرت جہاں کیس میں عہدیداروں سے دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ
نئی دہلی ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر سے متعلق گمشدہ فائیلوں کا پتہ چلانے کے لئے قائم کردہ ایک رکنی کمیٹی دوسری مرتبہ بعض عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کرے گی تاکہ دستاویزات کا اتہ پتہ معلوم کیا جاسکے جوکہ ہنوز لاپتہ ہیں۔ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری بی کے پرساد بہت جلد بعض عہدیداروں بشمول آر وی ایس  منی، سابق انڈر سکریٹری جوکہ عشرت کیس کے حلفنامہ کے انچارج تھے طلب کریں گے۔ عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس مرکز میں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد وقفہ وقفہ سے تنازعات کا شکار ہوتا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT