Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں بی ایس ایف دستہ پر نکسلائیٹ حملہ 4 افراد ہلاک، صدر کانگریس سونیا گاندھی کا اظہار مذمت

اڈیشہ میں بی ایس ایف دستہ پر نکسلائیٹ حملہ 4 افراد ہلاک، صدر کانگریس سونیا گاندھی کا اظہار مذمت

ملکا نگری۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ضلع ملکا نگری کے جنگل میں آج نکسلائیٹس نے نیم فوجیدستہ پر گھات لگاکر حملہ اور سرنگ دھماکہ کردیا جس میں بی ایس ایف کے 3 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔ بی ایس ایف کا دستہ ضلع ملکا نگری میں جنباٹی کیمپ کے قریب گشت پر وہ ماوسٹوں نے آج صبح 7.30 بجے سرنگ دھماکہ کرنے کے بعد فائرنگ کردی جس کے باعث 3 افراد بشمول اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹبل اور ایک کانسٹبل ہلاک ہوگئے اور 6 زخمیوں میں اسسٹنٹ کمانڈر اشوک کمار شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حملہ میں ایک شہری بھی ہلاک ہوگیا ۔ بی ایس ایف عہدیدار کو دیگر زخمیوں کے ساتھ گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے جس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے ۔ اس حملہ کے بعد بارڈر سیکوریٹی فورس کے اضافی جمیعت کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ دریں اثناء کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج ضلع ملکانگری میں نکسلائٹس حملہ کی مذمت کی ہے جس میں بی ایس ایف کے 3 اہلکار اورایک شہری ہلاک ہوگئے ہیں اور کہا کہ حملہ آوروںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT