Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں درجہ حرارت 48.5

اڈیشہ میں درجہ حرارت 48.5

بھوبنیشور ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں گرمی کی لہر جاری ہے اور تتلاگڑھ میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جو سارے ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ مغربی اڈیشہ میں اپریل 1999 ء میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48.1 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اسی طرح تتلا گڑھ میں /5 جون 2003 ء میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 50.1 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ ملک کے بیشتر حصوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT