Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں سمندری طوفان ’’ماروتا‘‘ سے بارش کا امکان

اڈیشہ میں سمندری طوفان ’’ماروتا‘‘ سے بارش کا امکان

بھوبنیشور۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان ’’ماروتا‘‘ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں جزیرہ پرادیپ کے مشرق ۔ جنوب مشرق میں تقریباً 735 کلومیٹر کے فاصلہ پر مرکوز ہے ۔ اس کے شمال مشرقی سمت پیشرفت کرنے اور میانمار کے قریب ساحل پار کرنے کا آدھی رات کے وقت امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اندیشہ ہے کہ اس طوفان کے زیر اثر شمالی اڈیشہ کے ایک یا دو مقامات پر آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے جزیرہ پرادیپ اور گوپال پور کے ساحلوں پر انتباہ نمبر 2آویزاں کرنے کا حکم دیاہے ۔ سطح آب پر تیز رفتار آندھی سے اس کی رفتار 35 تا 40کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جس کی سمت جنوب ہوگی ۔ اڈیشہ کے ساحل پر سمندری تموج کا سبب بن سکتی ہے ۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT