Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک

اڈیشہ میں سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک

بیرہم پور ( اڑیسہ ) ۔ 4 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : اڑیسہ کے ضلع گنجام میں بڑاکھریدا کے قریب ایک منی بس الٹ جانے کے باعث 4 مسافر ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ پرشوتم پور جانے والی گاڑی میں گنجائش سے زائد مسافرین تھے ۔ ڈرائیور نے ایک موٹر سیکل راں کو بچانے کے لیے اچانک بریک لگادینے سے گاڑی الٹ گئی ۔ حادثہ میں 2 افراد برسر موقع ہلاک اور دیگر 2 افراد MKCG میڈیکل کالج میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ اس واقعہ پر مقامی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک روک دی اور مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ اور سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا

 

مظفر نگر میں گروہی تصادم
مظفر نگر ۔ 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ضلع پنچایت انتخابات میں ایک امیدوار کے جلوس فتح کے دوران گروہی تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ چرتوال پولیس اسٹیشن کے تحت اتکل بیری گاؤں میں کل اس وقت پیش آیا جب پنچایت انتخابات کے نتائج میں ایک امیدوار زبیر کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا جس پر برہم ہو کر حریف امیدوار سلیم کے حامیوں نے زبیر کے جلوس فتح پر سنگباری کردی جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ ان زخمیوں نور الدین ، گلبہار ، نعمان اور مزمل کو ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT