Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ میں 2 ماویسٹ ہلاک

اڈیشہ میں 2 ماویسٹ ہلاک

بھوبانیشور 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ کے ضلع سندر گڑھ میں انتہا پسندوں اور سیکوریٹی فورس کے درمیان علحدہ انکاونٹرس میں 2 ماویسٹ ہلاک ہوگئے ۔ ڈی جی پی کے بی سنگھ نے آج میڈیا سے کہا کہ فاریسٹ رینج ایریا میں ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں ایک نکسلائٹ لیڈر ہلاک ہوگیا ۔ وہ ، جھارکھنڈ میں سرنڈا ڈیویژن سی پی آئی ماویسٹ کا خود ساختہ پلاٹون کمانڈر تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں اسپیشل آپریشن گروپ کے 3 یونٹس اور سی آر پی ایف اور ڈسٹرکٹ والینٹری فورسیس کے ایک یونٹ نے حصہ لیا تھا ۔ علاوہ ازیں سندرگڑھ ضلع کے ایک اور فاریسٹ رینج ایریا میں کل دوسرا ماویسٹ مارا گیا جس کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی ۔ انکاونٹر کے مقام سے 4 عدد 304 ریفلس ، 284 گولیاں ، 4 عدد گرینڈاس اور جیلٹن اسٹکس اور ماویسٹ لٹریچر اور کیمپ کا ساز و سامان برآمد ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT