Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اڈیشہ میں 9 کبڈی کھلاڑی سڑک حادثہ میں ہلاک

اڈیشہ میں 9 کبڈی کھلاڑی سڑک حادثہ میں ہلاک

بھوبنیشور۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کبڈی کے 9 کھلاڑی سڑک حادثہ میں ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ اڈیشہ کے ضلع سندر گڑھ میں کل رات دیر گئے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ کھلاڑی مِنی ٹرک میں سفر کررہے تھے جو ایک برج سے نیچے گر پڑا۔ زخمیوں کو رورکیلہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کبڈی کی ٹیم سیندھاپور گاؤں واقع لاہونی پارہ بلاک سے دودی گاؤں واپس ہورہی تھی۔ یہاں ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کے بعد ٹیم کی واپسی کے دوران سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس مِنی ٹرک میں کبڈی کے کھلاڑی اور ان کے حامی سوار تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور اچانک گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے چھوٹے برج پر یہ گاڑی الٹ گئی۔ ایڈیشنل ایس پی (بونئی) آر بی پنی گڑی نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے اس حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ورثاء کو فی کس ایک لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT