Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ کے تشدد سے متاثرہ ٹاؤن میں کرفیو برقرار

اڈیشہ کے تشدد سے متاثرہ ٹاؤن میں کرفیو برقرار

بھدرک (اڈیشہ) 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے اس ٹاؤن میں کرفیو بدستور لاگو ہے جبکہ آج صبح سے قریبی دھام نگر اور باسو دیو پور میں امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے ہیں۔ ہندو بھگوانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بعض ہتک آمیز ریمارکس پر اِس ٹاؤن میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ اضافی فورس کو بھدرک میں تعینات کیا گیا ہے جہاں کرفیو کل صبح تک جاری رہے گی اور آج صبح سے احتیاطی اقدام کے طور پر دھام نگر اور باسو دیو پور میں امتناعی احکام لاگو کئے گئے ہیں تاکہ تشدد کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ سینئر عہدیدار بشمول معتمد داخلہ اسیت ترپاٹھی اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے بی سنگھ بھدرک میں کیمپ کرتے ہوئے تمام آپریشنس کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ٹاؤن میں امن اور معمول کی صورتحال بحال کی جاسکے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ کڑی نگرانی رکھی جارہی ہے اور صورتحال فی الحال قابو میں ہے۔ ٹاؤن میں بعض پرتشدد واقعات پیش آئے لیکن کوئی گروہی جھڑپ نہیں ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT