Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / اڈیشہ کے جنگلات میں خونریز انکاؤنٹر ،24ماؤ نواز ہلاک

اڈیشہ کے جنگلات میں خونریز انکاؤنٹر ،24ماؤ نواز ہلاک

آندھرا گرے ہاؤنڈس سینئر کمانڈر ابوبکر اور سرکردہ انتہاپسند بھی مہلوکین میں شامل
ملکان گری ۔ 24 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کی سرحد سے متصلہ اڈیشہ کے ضلع ملکان گری میں آج سکیورٹی فورسیس کے ساتھ گھمسان لڑائی کے درمیان کم سے کم 24 ماؤ نوازوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جن میں اس کے چند سرکردہ قائدین بھی شامل ہیں۔ اس کارروائی سے بائیں بازو کے انتہاء پسندوں کو زبردست دھکہ لگا ہے ۔ ملکان گیری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس مترابھانو مہاپاترا نے کہاکہ آندھرا۔اڈیشہ سرحد پر دوردراز کے چتراکنڈہ علاقہ میں اس کارروائی کے دوران آندھراپردیش کے سرکردہ مخالف نکسلائیٹ فورس گرے ہانڈس کا ایک سینئر کمانڈو بھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ انھوں نے کہاکہ انکاؤنٹر کے مقام پر 24ماؤ نوازوں کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں چند خاتون انتہاپسندوں کی نعشیں بھی شامل ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ دیگر کئی مشتبہ ماؤ نواز انتہاپسند قریبی گھنے جنگلات میں روپوش ہوگئے ہیں۔ اندھرا گرے ہانڈس اور اڈیشہ پولیس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ کارروائی شروع کی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ آج صبح کی فوجی کارروائی میں زخمی گرے ہانڈس کے دو سینئر کمانڈوس کو بغرض علاج ذریعہ ہیلی کاپٹر وشاکھاپٹنم منتقل کیا گیا جن میں ایک دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس کی شناخت ابوبکر کی حیثیت سے کی گئی ہے ، دوسرے کا علاج جاری ہے ۔ اُدے اور چلپتی کے علاوہ چند دیگر سرکردہ ماؤ نواز جن کے   سر پر انعام کا اعلان کیا گیا تھا اس کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پناس پُٹ گرام پنچایت کے تحت بیچنگ اور موھچی پوٹم کے درمیان پہاڑیوں میں گھرے گھنے جنگلاتی علاقہ میں رات کے پچھلے پہر یہ خونریز انکاؤنٹر ہوا ۔ اڈیشہ کے ڈی جی پی کے بی سنگھ نے کہاکہ انٹلیجنس سے موصولہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی تھی ۔ انکاؤنٹر کے مقام سے 10 رائفلس ، چار اے کے 47 رائفلس ، تین خود کار رائفلس ، کٹ بیاگس اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد ہوا ۔ سکیورٹی فورسیس کی تلاشی مہم جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT