Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / اڈیشہ کے ساحل سمندر پر تلاطم

اڈیشہ کے ساحل سمندر پر تلاطم

بھوبھانیشور۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش اور مغربی بنگال پر قائم ہوا کے دباؤ میں کمی کا مرکز شمال مغرب کی سمت پیشرفت کرتے ہوئے بالسورسے 280کلو میٹر دور مرتکز ہوگیا جس کے زیر اثر اڈیشہ کے ساحل پر زبردست تموج اُٹھنے اور ریاست کے بعض مقامات پر زوردار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اڈیشہ کے ساحل پر حالت خطرناک رہے گی جہاں پر 3تا4میٹر لہریں بلند ہوں گی اورہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ چلیں گی۔
سرکاری گاؤ شالہ کی ابتر حالت پر
آر ایس ایس کی ناراضگی
جئے پور۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری گاؤشالہ کی خستہ حالت کے باعث گذشتہ چند دنوں سے مویشیوں کی اموات پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے آر ایس ایس نے آج حکومت راجستھان سے کہا ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ پرانت سنچالک رمیش اگروال نے بتایا کہ آر ایس ایس کارکنوں نے حال ہی میں گاؤ شالہ کا دورہ کیا جہاں پر مویشیوں کی حالت قابل رحم ہے۔انہوں نے بتایا کہ گائیوں کی دیکھ بھال میں لاپرواہی کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں اموات واقع ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT