Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / ’اڑتا پنجاب ‘کے فلم سازوں سے اظہار یگانگت

’اڑتا پنجاب ‘کے فلم سازوں سے اظہار یگانگت

نئی دہلی۔/9جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز فلم ساز شیکھر کپور نے آج سنسر بورڈ کے خلاف متنازعہ اڑتا پنجاب کے فلم سازوں کی لڑائی میں ان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اپنی آزادی کے اظہار کیلئے آخر تک لڑنا چاہیئے۔ اپنی فلم ’ بینڈٹ کوئن‘ کے حوالہ سے سنسر بورڈ کے ساتھ اپنے تجربہ کا ذکر کرتے ہوئے شیکھر کپور نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو حقیقتاً اپنی فلم اور اس کے موضوع پر یقین ہے تو آپ کو آخر تک لڑنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ’بنڈت کوئن‘ کے لئے سریم کورٹ تک گئے تھے۔
وزارت فروغ انسانی وسائل کے باہر جے این یو طلبہ کا احتجاج
نئی دہلی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ نے یونین کے صدر کنہیا کمار کی زیرقیادت آج وزارت فروغ انسانی وسائل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور او بی سی امیدواروںکو تحفظات دینے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کے باعث پولیس نے 36 طلبہ کو حراست میں لیا ہے۔ ان طلبہ کا کہنا ہیکہ او بی سی طلبہ کیلئے جو گرانٹ منظور کی گئی اسے ادا نہیں کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT