Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / اکالی دل اور کانگریس میں ساز باز: ارویند کجریوال

اکالی دل اور کانگریس میں ساز باز: ارویند کجریوال

مکتسر۔/14 جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب میں سال 2017 اسمبلی انتخابات کیلئے عام آدمی پارٹی کی مہم کا عملاً آغاز کرتے ہوئے پارٹی کنوینر ارویند کیجروال نے آج حکمراں اکالی دل اور اپوزیشن کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ الزام عائد کیا کہ یہ دونوں جماعتیں آپس میں ساز باز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کرپشن، منشیات اور کسانوں کی خودکشیوں کی روک تھام اور ریاست کو پھر ایک بار خوشحالی کے راستہ پر گامزن کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی کو اقتدار میں لائیں۔بادل خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر دہلی نے کہاکہ اگر ان کی پارٹی برسر اقتدار آئے گی تو گذشتہ 10سال کے دوران اس خاندان کی غلط حکمرانی کی تحقیقات کرواتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔ ماگی میلہ کے موقع پر ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر رویند کجریوال نے کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو حکومت کی تشکیل کا موقع دیا گیا تو ریاست میں مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعات کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔بہبل کمان میں مظاہرین پر فائرنگ کے ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں دو سکھوں کی موت واقع ہوگئی تھی، انہوں نے کہا کہ کانگریس اور شرومنی اکالی دل کی ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت ہے۔

TOPPOPULARRECENT