Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / اکال تخت تک جلوس سے قبل کئی سکھ قائدین گرفتار

اکال تخت تک جلوس سے قبل کئی سکھ قائدین گرفتار

امرتسر ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر سکھ گروپس کے کئی قائدین کو آج حراست میں لے لیا گیا جبکہ انہوں نے سنہری گردوارہ تک جلوس نکالنے اور دیوالی کے موقع پر سکھوں سے خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک دن قبل جگتار سنگھ حوارا کو اکال تخت کا جتھیدار مقرر کیا گیا ہے جو بی این سنگھ قتل مقدمہ میں مجرم ہیں۔ اکال تخت کے علاوہ کل سربت خالصہ نے جتھیداروں اور دیگر دو تختوں تخت کیس گڑھ صاحب اور تخت دمدمہ صاحب کو بھی برطرف کردیا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے صدر اکالی دل سمرن جیت سنگھ مان اور بھائی موکھم سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا۔ دونوں سربت خالصہ کے منتظم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ نئے جتھیداروں کا تقرر سکھ طبقہ کے مسائل کی یکسوئی کردے گا۔

TOPPOPULARRECENT