Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اکبر، اورنگ زیب اور بابر قابضین تھے : یوگی آدتیہ ناتھ

اکبر، اورنگ زیب اور بابر قابضین تھے : یوگی آدتیہ ناتھ

نوجوان کو مہارانا پرتاپ اور شیواجی کا راستہ اپنانے کا مشورہ
لکھنؤ ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہیکہ اکبر، اورنگ زیب اور بابر ’’قابضین‘‘ تھے اور نوجوانوں کو مہارانا پرتاپ جیسے قائدین کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس حقیقت کو قبول کرلیا جائے تو ملک کے کئی مسائل ختم ہوجائیں گے۔ مہارانا پرتاپ کے 477 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یوگی نے یہاں منعقد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مہارانا پرتاپ، گروگوبند سنگھ اور چھترپتی شیواجی ہمارے مثالی قائدین ہیں اور ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ عزت نفس اور اخلاق و کردار کے استحکام پر مہارانا پرتاپ سے سبق سیکھیں۔ اکبر، اورنگ زیب اور بابر قابضین تھے۔ جیسے ہی ہم اس سچائی کو قبول کرلیں گے ملک کے تمام مسائل ختم ہوجائیں گے‘‘۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی قیمتی تاریخ کے خزانہ کی حفاظت کریں۔ جس قوم میں اپنی تاریخ کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی وہ اپنی جغرافیا کو بھی محفوظ نہیں رکھ سکتی۔

TOPPOPULARRECENT