Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اکبر الدین اویسی حملہ کیس کی سماعت

اکبر الدین اویسی حملہ کیس کی سماعت

حیدرآباد ۔ /10 فبروری (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ رکن اسمبلی حملہ کیس کی سماعت کا آج نامپلی کریمنل کورٹ میں آغاز ہوا اور ایک گواہ نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا ۔ ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر آج محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان اور دیگر کو پیش کیا گیا تھا ۔ اکبر اویسی حملہ کیس میں شکایت کنندہ سابق مجلسی کارپوریٹر منصور بن محمد عولقی نے اپنا بیان قلمبند کروایا ۔ گواہ نے حملے سے متعلق تفصیلات عدالت کو بتائے اور اس کا بیان قلمبند کیا گیا ۔ اس کیس کی سماعت روزانہ ہوگی اور ہر دن ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔ اس حملے کے بعد منصور عولقی نے چندرائن گٹہ پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے (307) اقدام قتل ، 120(B) مجرمانہ سازش اور انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔  /30 اپریل 2011 ء کو رکن اسمبلی چندرائن گٹہ پر ہوئے حملے میں سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس ( سی سی ایس) نے محمد پہلوان اور ان کے دیگر افراد خاندان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور ان کے خلاف الزامات بھی وضع کئے گئے تھے ۔ کل عدالت میں ایک اور گواہ محمد عولقی کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT