Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / اکبر اویسی حملہ کیس : محمد پہلوان کی عدلت میں حاضری

اکبر اویسی حملہ کیس : محمد پہلوان کی عدلت میں حاضری

حیدرآباد ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ رکن اسمبلی حملہ کیس میں ماخوذ محمد بن عمر یافعی المعروف محمد پہلوان و دیگر کو نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ حملے کیس میں 10 فبروری سے روزآنہ کی اساس پر کیس کی سماعت طئے کی گئی ہے ۔ محمد پہلوان کو پولیس نے سخت سکیورٹی کے درمیان آج عدالت میں پیش کیا ۔ واضح رہے کہ 30 اپریل 2011 ء کو رکن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبرالدین اویسی پر مبینہ طورپر حملہ کرنے کے الزام میں سی سی ایس پولیس نے محمد پہلوان اور اُن کے دیگر افراد خاندان کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اُن کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی ۔ گزشتہ پیشی میں محمد پہلوان اور دیگر کے خلاف الزامات وضع کئے گئے تھے اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس کی سماعت اندرون 6 ماہ مکمل کرنے کے پیش نظر عدالت نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ محمد پہلوان اوردیگر کو 10 فبروری کو دوبارہ ساتویں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT