Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / اکبر اویسی کے خلاف کارروائی کیلئے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی

اکبر اویسی کے خلاف کارروائی کیلئے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی

ممبئی۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام) بہار میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرنے پر مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کے خلاف کارروائی کیلئے آج ممبئی میں ایک عرضی داخل کردی گئی ہے کالشیس سٹیزنس فورم کی جانب سے داخل کردہ اس عرضی پر جسٹس رنجیت مورے کی زیر قیادت بنچ کل سماعت کرے گی۔ فورم نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اکبر اویسی نے انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران نریندر مودی کی نہ صرف بے عزتی کی بلکہ گجرات فسادات میں انہیں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ درخواست گذار نے بتایا کہ اکبر اویسی کے خلاف کارروائی کیلئے ممبئی پولیس میں شکایت درج کروائی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث فورم کو عدالت سے رجوع ہونا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT