Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اکبر باغ چوراہے پر نعش کی دستیابی سے سنسنی

اکبر باغ چوراہے پر نعش کی دستیابی سے سنسنی

حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ اکبر باغ چوراہے پر کل رات دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ڈرائیور کی نعش ماروتی ویان میں مشتبہ حالات میں پائی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ 40 سالہ پی پرواتالو ساکن سعیدآباد پھوسل بستی پیشہ سے کار ڈرائیور تھا اور اکثر شراب نوشی کرتا تھا ۔ کل دوپہر اپنے ساڑو کے ہمراہ شراب نوشی کرنے کے بعد وہ ایک ماروتی ویان AP28BG-2670 میں آرام کر رہا تھا ۔ ماروتی ویان میں موجود شخص کی حرکت نہ ہونے پر مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی ۔ جس کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سلطان بازار مسٹر چکراورتی وہاں پہونچ گئے سراغ رسانی دستہ ( کلوز ٹیم ) کو طلب کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ پرواتالو عادی شرابی تھا اور اس نے کل بھی جم کر شراب نوشی کی تھی اور وہ نیچے گر پڑا ۔ متوفی کے چہرے پر زخموں کے نشان کے علاوہ خون پائے جانے پر پولیس تشویش کا شکار ہوئی اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT