Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اکریڈیشن کارڈز کی اجرائی کیلئے وزیر فینانس سے نمائندگی

اکریڈیشن کارڈز کی اجرائی کیلئے وزیر فینانس سے نمائندگی

کریم نگر۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں برسرخدمت آن لائن میڈیا سے جڑے ہوئے صحافیوں کو فوری اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی کیلئے تلنگانہ آن لائن میڈیا ویلفیر اسوسی ایشن ریاستی قائدین نے بروز اتوار وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی اور درخواست کی کہ آن لائن میڈیا جرنلسٹوں کو اکریڈیشن کی اجرائی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے واضح ہدایات رہنمایانہ خطوط کے باوجود محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیداران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ چنانچہ فوری اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے تلنگانہ آن لائن میڈیا جرنلسٹ ریاستی صدر اے رمیش سینئر صحافی سید محی الدین نمائندہ سیاست، پربھوداس، ٹی جگدیش وغیرہ نے ریاستی وزیر سے خواہش کی کہ فوری اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ٹھوس قدم اٹھائیں۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، نوین متل سے بات چیت کرتے ہوئے جلد از جلد مسئلہ کی یکسوئی کردی جائے گی کہتے ہوئے ایٹالہ راجندر نے تیقن دیا۔ اس موقع پر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین کی شائع کردہ سال نو کی ڈائری بھی ان کے حوالے کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT