Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / اکزٹ پولس غلط ثابت ہوئے ، بعض میڈیا گروپس کی معذرت خواہی

اکزٹ پولس غلط ثابت ہوئے ، بعض میڈیا گروپس کی معذرت خواہی

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار انتخابات کے سلسلے میں تمام اکزٹ پولس غلط ثابت ہوئے ۔ ماضی میں جہاں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو واضح اکثریت کی پیش قیاسی درست ثابت ہوئی تھی وہیں اس بار بیشتر اکزٹ پولس میں سیکولر اتحاد کو معمولی کامیابی یا پھر بعض نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو واضح اکثریت کی پیش قیاسی کی تھی ۔ یہ تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور عظیم اتحاد نے ’’کلین سوئپ ‘‘ کیا ۔ ٹو ڈے کے چانکیہ نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات اور دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنے درست اکزٹ پولس کے ذریعہ ایک خاص مقام بنالیا تھا لیکن آج اس نے بہار اکزٹ پولس پر معذرت خواہی کی ہے ۔ چانکیہ نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو 155 نشستوں کی پیش قیاسی کی تھی ۔ این ڈی ٹی وی نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت خواہی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT