Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اکسائز انسپکٹر کو ایوارڈ

اکسائز انسپکٹر کو ایوارڈ

تانڈور ۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شری بھارت بھوشن انسپکٹر نشہ بندی محکمہ تانڈور کو تلنگانہ حکومت سے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ نامپلی آبکاری بھون میں کل منعقدہ ایک تقریب میں شری اجئے مشرا پرنسپال سکریٹری محکمہ نشہ بندی کے ہاتھوں بھارت بھوشن کوتہنیت پیش کی ایوارڈ دیا گیا ۔ انہوں نے اپنی سرکاری خدمات انجام دیتے ہوئے تانڈور میںنقلی شراب کا بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا تھا اور ملاوٹی گڑنبہ تیار کرنے کے اڈوں پر دھاوا کیا تھا ۔ اس تقریب میں شری اکون سبھروال ڈائرکٹر انفورسمنٹ ‘ ڈاکٹر آر وی چندراون کمشنر آبکاری بھی موجود تھے ۔ سرکل انسپکٹر نشہ بندی تانڈور بھارت بھوشن کوایوارڈ کے ساتھ توصیقی سند بھی دی گئی ۔ گذشتہ ماہ قدیم تانڈور میں دو افراد فوت ہوگئے تھے ۔ ان میں ایک خاتون رضیہ بیگم ساکن مانک نگری شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT