Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اکسائز کانسٹبلس کے منتخب امیدواروں کے لئے 16مئی سے میڈیکل ٹسٹ منعقد کرنے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا فیصلہ

اکسائز کانسٹبلس کے منتخب امیدواروں کے لئے 16مئی سے میڈیکل ٹسٹ منعقد کرنے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا فیصلہ

حیدرآباد 14مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اکسائز کانسٹبلس کے منتخب امیدواروں کے لئے اس ماہ کی 16تاریخ سے 20تک میڈیکل ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے کیا ہے ۔گزشتہ ماہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد اس سلسلہ میں تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس کے ذریعہ 341امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ۔روزانہ 68کامیاب امیدواروں کا میڈیکل ٹسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ میڈیکل ٹسٹ گاندھی اسپتال میں کیا جائے گا جس کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ ان تواریخ کو صبح نو بجے گاندھی اسپتال کے میڈیکل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ میں حاضر رہیں۔تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹسٹ کے لئے آنے والے امیدواور اپنے ہال ٹکٹ کے ساتھ حاضر ہوں۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT