Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / اکلوتے بیٹے کی اسکول میں پراسرار موت’ والدین کی خودکشی

اکلوتے بیٹے کی اسکول میں پراسرار موت’ والدین کی خودکشی

گنٹور، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسکول میں اپنے اکلوتے بیٹے کی پر اسرار موت پر اس کے والدین نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آیا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق بخار کے سبب ومشی نامی طالب علم کی اسکول میں مبینہ طور پر موت ہوگئی تاہم انتظامیہ نے اس کے والدین کو اس کی موت کی اطلاع دینے میں تاخیر کی ۔ اپنے بیٹے کی موت کی وجوہات معلوم نہ کرپانے اور اپنے اکلوتے بیٹے سے محروم ہونے پر اس کے والدین نوینا اور چندرشیکھر نے اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ طلبہ تنظیموں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT