Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / اکٹوبر سے گیس پیدا کرنے والی کمپنیوں کی قیمت میں 20فیصد کمی کا امکان : حکومت

اکٹوبر سے گیس پیدا کرنے والی کمپنیوں کی قیمت میں 20فیصد کمی کا امکان : حکومت

نئی دہلی ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ ) قدرتی گیس کی قیمت جو سرکاری ملکیت والی تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن ( او این جی سی ) اور دی ریلائنس انڈسٹریز کو ادا کی جاتی ہے ‘ امکان ہے کہ اکٹوبر سے اس میں 20فیصد یعنی 2.45 امریکی ڈالر کی حد تک کمی واقع ہوگی ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ قدرتی گیس پیدا کرنے والی کمپنیوں بشمول او این جی سی اور آر آئی ایل کو امکان ہے کہ اکٹوبر سے 2.45امریکی ڈالر کم ادا کئے جائیں گے ‘ جب کہ فی الحال 3.06امریکی ڈالر ادا کئے جارہے ہیں ۔ یہ شرح بحیثیت مجموعی کیلوریفک قدر کی بناء پر ہے ۔ گیس کی قیمت نافذ کرنے کے دن 3.4 فی ملی میٹر امریکی ڈالر کم کردی جائے گی جب کہ ماضی میں 4.24امریکی ڈالر کم کی جاتی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT