Saturday , April 29 2017
Home / سیاسیات / اکھلیش اور لکشمی کانت پارسیکر مستعفی

اکھلیش اور لکشمی کانت پارسیکر مستعفی

لکھنو ؍ پاناجی ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اُترپردیش اکھلیش یادو نے آج اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی شکست کے بعد گورنر رام نائیک کو استعفیٰ پیش کردیا ۔ گورنر نے اُن کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے متبادل انتظامات تک اس عہدہ پر برقرار رہنے کی خواہش کی ۔ اسی طرح چیف منسٹر گوا لکشمی کانت پارسیکر نے جو اپنی اسمبلی نشست بچانے میں ناکام رہے ، آج پارٹی کے ناقص مظاہرہ کی بنیاد پر استعفیٰ پیش کردیا ۔ انھوں نے گورنر میرودولا سنہا کو استعفیٰ پیش کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT