Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / اکھلیش ’سائیکل‘ کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

اکھلیش ’سائیکل‘ کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

90 فیصد لیجسلیٹرز کی تائید حاصل ہونے کا دعویٰ ، دستاویزات پیش
نئی دہلی ؍ لکھنو ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی نشان ’سائیکل‘ کیلئے سخت رسہ کشی کے درمیان اکھلیش یادو گروپ نے آج الیکشن کمیشن کو حلف نامے پیش کئے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’90 فیصد‘‘ لیجسلیٹرز اور مندوبین کی تائیدی دستخطیں ہیں، جن میں 229 ایم ایل ایز میں سے زائد از 200 اور 68 ایم ایل سیز میں سے 56 شامل ہیں۔ ملائم کیمپ ممکن ہے دوشنبہ کو اپنی طرف سے حلف ناموں کا سٹ داخل کرے گا، جو دستاویزات کی پیشکشی کیلئے دونوں فریقوں کیلئے ای سی کی مقرر کردہ قطعی مہلت ہے، جس کے بعد وہ فیصلہ کرے گا کہ ایس پی میں 3 جنوری کی باقاعدہ پھوٹ کے بعد کس فریق کو انتخابی نشان ’سائیکل‘ الاٹ کیا جائے؟ اکھلیش گروپ کے دستاویزات اُن کے وفادار چچا رام گوپال نے ای سی کو مطلوب سات نقول داخل کئے۔

TOPPOPULARRECENT