Friday , May 26 2017
Home / Top Stories / اکھلیش نے رشتہ داروں کے ساتھ کھیلی ہولی

اکھلیش نے رشتہ داروں کے ساتھ کھیلی ہولی

سیفائی (اِٹاوہ) 13مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اور ریاست کے کارگذار وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج سیفائی میں رشتہ داروں کے ساتھ ہولی کھیلی لیکن ان کے چچا شیو پال یادو اس میں شریک نہیں تھے ۔ہولی کھیلنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بیشتر سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا۔ خاندان میں کشیدگی کے متعلق پوچھے گئے کئی سوالات پر انہوں نے کہاکہ اب میں ایسی کوئی بات نہیں کہوں گا جو آپ لوگوں کے لئے کوئی خبر بنے ۔ اے وی ایم مشینوں پر مایاوتی کی طرف سے اٹھائے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کی انکوائری کرانی چاہئے ۔ اگر میرا کوئی کارکن ایسی شکایت لے کر آتا ہے تو میں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کا احترا م کرتے ہیں ، جو فیصلہ عوام نے کیا ہے ہمیں منظور ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT