Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اکھلیش کی اناؤ میں گرفتاری

اکھلیش کی اناؤ میں گرفتاری

اناؤ 17اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو آج اناؤ کے حسن گنج علاقے میں پولیس حراست میں لے لیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نیہا پانڈے نے بتایا کہ اکھلیش کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اوریا جا رہے تھے ۔ انہیں دھورا کرشی وگیان کیندر میں واقع گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے ۔اوریا میں کل ضلع پنچایت صدر کے انتخابات کیلئے نامزدگی کے دوران ایس پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد سابق ممبر اسمبلی پردیپ یادو کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایس پی نے اس کے خلاف مظاہرہ کا اعلان کیا تھا۔ اکھلیشگرفتار سابق رکن اسمبلی سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے۔

سرجن گھپلہ میں نتیش ۔سشیل شامل
سی بی آئی تفتیش کرائی جائے :تیجسوی
بھاگلپور 17اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بھاگلپور کے مشہور سرجن گھپلہ میں چیف منسٹر نتیش کمار اور ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کے ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پورے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ تیجسوی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سرجن گھپلہ بہار کا اب تک کا سب سے بڑا اسکام ہے جس میں ریاستی حکومت بھی ملوث ہے ۔ ایسے میں اقتصادی جرائم یونٹ اور خصوصی تفتیشی ٹیم ایس آئی ٹی صرف دکھاوے کے لئے تحقیقات کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکام میں چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے بشمول کئی اہم لوگوں کے شامل ہونے سے حکومت کی تحقیقات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT