Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / اکھلیش گروپ کیساتھ این سی پی کا اتحاد

اکھلیش گروپ کیساتھ این سی پی کا اتحاد

نئی دہلی، 16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اکھلیش گروپ کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ این سی پی کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ طارق انور نے آج یہاں صحافیوں کے سامنے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے اکھلیش گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کرے گی۔مسٹرانور نے کہا کہ اس اتحاد کی غرض سے این سی پی کے لئے سیٹوں کا بٹوارہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ این سی پی کے لیڈر نے کہا کہ اترپردیش کے عوام نے ریاست کے وزیراعلی اکھلیش یادو کو اپنا لیڈر تسلیم کرلیا ہے اور یہاں کے انتخابات ملک کی سیاست کا مستقبل طے کریں گے ۔ اس لئے ان کی پارٹی فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے اس اتحاد میں شامل ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT