Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / اکھلیش یادو کابینہ میں ردوبدل 12 نئے وزراء، 9 دیگر کو ترقی

اکھلیش یادو کابینہ میں ردوبدل 12 نئے وزراء، 9 دیگر کو ترقی

لکھنؤ ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج اپنی مجلس وزراء میں ردوبدل کرتے ہوئے 12 نئے وزراء کو شامل کیا اور 9 مملکتی وزراء کو ترقی دی تاکہ نئی ذاتوں اور علاقائی توازن کے ساتھ کابینہ کو زیادہ متحرک بنایا جائے ۔ 43 ماہ پرانی سماج وادی پارٹی حکومت میں یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ 2017 ء کے ریاستی اسمبلی چناؤ کو پیش نظر رکھ کر چیف منسٹر نے کابینہ میں ردوبدل کیا ہے ۔ نئے وزراء کو گورنر رام نائک نے یہاں راج بھون میں چیف منسٹر کے ساتھ صدر ایس پی ملائم سنگھ یادو کی موجودگی میں حلف دلایا ۔ اس موقع پر سردار پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT